ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور میں سیاحوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے عوام نے بھٹکل اے سی کو دیا میمورنڈم

مرڈیشور میں سیاحوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے عوام نے بھٹکل اے سی کو دیا میمورنڈم

Sat, 14 Nov 2020 12:22:00    S.O. News Service

بھٹکل 13؍نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے  مشہور سیاحتی مرکز مرڈیشور میں آنے والے سیاحوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرڈیشور کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ یہاں روزانہ تعداد میں  آنے والے سیاحوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ترقیاتی کام انجام دئے جائیں۔

 میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سیاحتی مرکز پر آنے والے لوگوں کی گاڑیاں پارکنگ کرنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے۔ رات کے وقت عام استنجا خانے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ سمندر میں نہانے یا موجوں سے کھیلنے کے بعد واپس لوٹنے والی خواتین کو اپنے کپڑے بدلنے کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے۔ عام مقامات پر پینے  کے پانی کا بھی انتظام نہیں ہے۔اس کے علاوہ ساحل پر ماہی گیر کشتیوں اور صفائی ستھرائی  کا مسئلہ بھی اپنی جگہ ہے۔ اس لئے تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ اس علاقے کی ترقی ہو اور سیاحت کو مزید فروغ ملے۔

 


Share: